ممبئی میں قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان ( این سی پی یوایل )کے زیراہتمام انجمن اسلام کریمی لائبریری میں ملک میں ’اردوصحافت کے 200سال مہاراشٹرکے حوالے سے‘عنوان پرمنعقد دوروزہ سمینارکاشاندار انعقاد ہوا اور مشہور ومعروف صحافیوں اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ شخصیات نے اردوجرنلزم کے ترقی،مسائل اور بہتری پر بہترین مقالات پیش کیے ،اسے ایک کامیاب ترین سمینار قراردیا جاسکتا ہے،کیوں کہ سمینار کا افتتاح مہاراشٹر کے گورنر سی
ودیا ساگر راؤ نے کیا جوکہ حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے اہل خانہ اردوداں ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اردوداں حضرات نے ملک کی آزادی کے لیے جو قربانی دی ہے ،اس عوام تک پہنچا نا ضروری ہے اور راج بھون کے دروازے ہمیشہ اردوداں طبقے کے لے کھلے رہیں گے جبکہ گوا کی گورنرمحترمہ مردلا سنہا نے اختتامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جس انداز میں گفتگو کی ،اُس نے سب کا دل حیت لیا۔
انہوں نے اردوکو ملک گنگا جمنی تہذیب کی علامت قراردیا ہے۔